حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں کتنی صداقت؟

اسلام آباد ( پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی یہ کہتے ہیں حکومت کے ساتھ بات کریں گے، کبھی کہتے ہیں حکومت کے علاوہ بات کریں گے، اس حوالے سے آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل میں صرف ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم پر اسلام آباد میں کسی بھی قسم کا احتجاج، ریلی، دھرنا وغیرہ کرنا غیر قانونی ہے۔

عطا تارڑ کہتے ہیں کہ میں یہ واضح کردوں جو کوئی بھی اسلام آباد احتجاج کرنے آئے گا وہ گرفتار ہوگا، اس کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے، کسی کو بے امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے حکم آنے کے بعد خواہ عام شہری احتجاج کے لیے آئیں یا وہ خیبر پختونخواہ کے سرکاری افسران و ملازمین ہوں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، پروموشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کون کون سے افسران احتجاج یا دھرنوں میں شریک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close