پی ٹی آئی قیادت کا احتجاجی پلان تبدیل کرنےکا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کا لاہور اور پنجاب کے لیے احتجاجی پلان تبدیل کرنےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا لاہور میں ہی احتجاج کرنےکا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی لاہورکی قیادت اور کارکنوں کا بتی چوک پر احتجاج کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ لاہور میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے دیگر اضلاع کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ راستے کھلنے کے بعد دیگر شہروں سے بھی لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close