وزیراعظم نے پیپلزپارٹی سے اختلافات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔

وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، امیر مقام، رانا ثنااللہ، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر میمن شامل ہیں۔وزیر اعظم نے کمیٹی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت، سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی ہے۔ادھر چند روز پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 ويں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو یہ ذمے داری دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close