حکومت کا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نےبتایا کہ وزارت داخلہ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج رات 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اس میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان سمیت دیگر شہر شامل ہیں، موبائل فون سنگلز بند نہیں ہوں گے صرف انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ موبائل فون سنگل کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع اور خیبر پختونخوا کے بھی کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے کی 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ سروس سلو اور سوشل میڈیا ایپس متاثر ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close