اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی

لاہور : شارجہ سے قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، اور مسافروں سے 97 موبائل فون برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے لاہور اسمگل کیے گئے ستانوے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے۔حکام نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، برآمد نان پی ٹی اے فونز کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔

یاد رہے ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 25 موبائل برآمد کئے تھے ، ملزم زاہد احمد دبئی سے ملتان پہنچا تھا ، جن کی مالیت ایک کروڑ روپے تھی تاہم ملزم نے کپڑوں کے نیچے جیکٹ میں موبائل فون چھپا رکھے تھے۔

اس سے قبل ایف ائی اے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملائشیا جانے والے مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close