پی ٹی آئی احتجاج کا حتمی پلان فائنل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے حتمی پلان فائنل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ پی ٹی آئی کی اسلام آباد اور راولپنڈی کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل، علی بخاری، شعیب شاہین ایڈووکیٹ، شیر افضل مروت، ثیمابیہ طاہر اور دیگر نے شرکت کی۔

کمیٹی نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے حتمی پلان فائنل کر دیا اور پی ٹی آئی کل ایک بجے زیر پوائنٹ کے پل کے اوپر سے احتجاج شروع کرے گی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی قیادت زیرپوائنٹ پل کے اوپر ہی کارکنان کے ہمراہ موجود رہے گی۔

ذرائع کے مطابق جب تک باقی شہروں سے آنے والے قافلے زیروپوائنٹ نہیں پہنچ جاتی۔ راولپنڈی اسلام آباد کے پی ٹی آئی کارکنان زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین کے حکم کے مطابق اتوار کو احتجاج کے لیے باہر نکلنا ہے۔ اور بانی چئیرمین کی ہدایت کے مطابق ہم باقی قافلوں کے آنے تک زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی صورت ملتوی نہیں ہو سکتا۔ اور اب صرف بانی چئیرمین کے حکم پر ہی احتجاج ملتوی ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close