بشریٰ بی بی کا بیان ،پی ٹی آئی قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے خود کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بیان پر پی ٹی آئی کی قیادت میں تشویش پائی جاتی ہیں، بانی چیئرمین کی اہلیہ کو کسی بھی معاملے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو احتجاج میں بشریٰ بی بی شامل ہوں گی مگر کردار مرکزی نوعیت کا نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی، جنہیں آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی تشویش پر بانی پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کوسیاست سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ ویڈیو پیغام ایڈیٹ کرکے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظرانداز ہوئی، جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close