عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کی تشویش پر اہلیہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے خود کوبشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بیان پرپاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں تشویش ہے اور بشریٰ بی بی کوکسی بھی معاملے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 24نومبراحتجاج میں بشریٰ بی بی شامل ہوں گی مگرکردارمرکزی نوعیت کانہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کے ذریعےبانی پی ٹی آئی کوپیغام پہنچانےکی کوشش کی لیکن مشعال یوسفزئی کو آج اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی تشویش پربانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاست سے دوررہنے کا حکم دے دیا۔ذرائع نے بتایاکہ پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے ویڈیو پیغام ایڈیٹ کرکے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظراندازہوئی؟ ویڈیوایڈیٹ کرنے کے بعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close