اسلام آباد(پی این آئی)ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے،ہم نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں۔
26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لئے ہمارا احتجاج ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے، عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائیں گے،ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پہ آئے،ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ احتجاجی ریلی نکالے،ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہیں،سرکاری ملازم کہتے ہیں اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ میں سرکاری ملازمین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی نوکری کرو ،ڈکیتیاں ہو رہی ہیں دیگر جرائم ہو رہیں لیکن وہاں ان کی توجہ نہیں ہے،ہم نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں۔26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لئے ہمارا احتجاج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں