حکومت کی طرف سے احتجاج ملتوی کرنے کی پیشکش پر بیرسٹرگوہر نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کا معاملہ،تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، بیرسٹرگوہر نے کہااحتجاج ملتوی نہیں ہوگا، ہم جس مقصد کے لیے آئے تھے وہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بانی پی ٹی آئی سے مل نہ سکے، ملاقاتوں کا دن نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،تمام رہنما تقریباً 3 گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ملاقات کے لیے آنے والوں میں بیرسٹر گوہر ، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، شمیم نقوی،علی محمد خان، سردار لطیف کھوسہ شامل تھے، واپس روانہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر ملاقات کے حوالے سے پر امیدنظر آئے۔بیرسٹرگوہر کا کہناتھا کہ احتجاج ملتوی نہیں ہوگا، ہم جس مقصد کے لیے آئے تھے وہ نہیں ہو سکا،امید ہے ملاقات کی اجازت مل جائے گی تو پھر ملیں گے۔

احتجاج ملتوی کرنے کے لیے کوئی حکومت کی طرف سے آفر کی گئی ہے؟سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کئی ساری چیزیں تھی جس کے متعلق ملاقات کے لیے آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close