دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(پی این آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19 نومبر کو نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا دورہ پشاور نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا تسلسل اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس کی تیاری کے لیے ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف کو انسداد دہشتگردی آپریشنز میں پیشرفت اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی خیبر پختون خوا اور فیلڈ کمانڈرز بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے دی جانے والے بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوجیوں کے بلند حوصلے ، آپریشنل تیاری، غیر متزلزل عزم کو سراہا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر یہ قربانیاں قومی عزم کے بنیاد ہیں۔دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے دشمن دہشت گرد نیٹ ورکس ختم کرنے کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close