سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

پشاور : سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ، تمام کوٹے پر بھرتیاں اب اوپن میرٹ پر کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کوٹے کی بنیاد پر سرکاری بھرتیاں ختم کردیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کے اہل خانہ پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے اب تمام بھرتیاں اوپن میرٹ پر کی جائیں گی، احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جاری کیے گئے ہیں۔

ملازم کی بیوہ، شوہر یا بچوں کو بغیر اشتہار، میرٹ کے بغیر کنٹریکٹ یا مستقل بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ اوپن میرٹ کے بغیر تقرر آئین پاکستان کی خلاف ورزی تصورکی جائے گی۔آئندہ تمام سرکاری ملازمین کی تقرریاں صرف اوپن اشتہار اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close