شیر افضل مروت کا خیبر پختو نخوا حکومت سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

پشاور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ شیر افضل مرت کو پارٹی میں آئے کچھ وقت ہوا ہے،اگر ہماری پرفارمنس نہ ہوتی تو خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ نہ ملتا ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہناتھا کہ کے پی کے عوام نے ہمیں ان حالات میں کامیاب کرایا جب ہمارے پاس انتخابی نشان تک نہیں تھا، ان کاکہناتھا کہ کسی اور پارٹی سے کھڑے ہوئے تو شیر افضل مروت کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے،شیرافضل پریکٹیکل بات کریں،ان کاکہناتھا کہ شیر افضل کی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close