تحریک انصاف کی اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے؟

پشاور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کی حکمت عملی بتا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ اب ہم وہاں جائیں گے اور دھرنا دیں گے،70فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، کیا یہ سب کو مار سکتے ہیں، یہ ہمیں جتنا مار سکتے ہیں ماریں، ہم بندوق نہیں اٹھائیں گے، ہم پورے ملک کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ملک میں جمہوریت نہیں،حکومت ڈنڈے کے زور پر چل رہی ہے،ہمیں زیرو فیصد بھی یقین نہیں کہ مذاکرات ہو جائیں گے۔

حکومت صابن کی ٹکیہ پر کھڑی ہے ، ان کے پلے تو کچھ ہے ہی نہیں،معیشت کو یہ ٹھیک نہیں کر سکے،امن و امان کی سورتحال خراب ہے،ہم پرامن اور سیاسی لوگ ہیں، جائیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،احتجاج میں ہماری مرکزی لیڈرشپ موجودہوگی،ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم پرامن ہیں،مذاکرات ہونا ہوں گے تو ہو جائیں گے، نہیں ہونا ہوں گے تو نہیں ہوں گے،ہر ایک کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے، لیکن باتیں ساری سیاسی ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close