بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہونے پر علی محمد خان نے حکومت کا اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نےبانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی منظوری پر ردعمل دیا، کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق علی محمد خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا فیصلہ آیا ہے,امید ہے اب جلد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی ,آج کے فیصلے سے جھوٹ کا پلندہ نیست و نابود ہوگیا ہے .گزشتہ ہفتے توشہ خان کیس کاٹرائل مکمل ہوا تھا ،آج بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ،توشہ خانہ کیس سب سے بڑا کیس تھا،جس میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے۔علی محمد خان کا مزید کہناتھا کہ اس کیس میں رہائی ملنا بہت بڑی کامیابی ہے، لیگل ٹیم کو بھی مبارک دیتے ہیں ،حکومت ہوش کےناخن لے اور مسائل کوحل کرےتاکہ لوگ گوناگوں کیفیت سے نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں