بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہونے پر علیمہ خان کا اہم بیان

اسلام آباد(پی این آئی) علیمہ خان نے کہا ہمیں یقین نہیں آرہا کہ ضمانت ہوگئی، کیونکہ ہمیں کیسز کی عادت ہو گئی ہے، ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے دوسرے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظور ہونے پر علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کا کریڈیٹ بیرسٹر سلمان صفدر کو دیتے ہیں، سلمان صفدر نے بہت کوشش کی ، ہم نے انہی پہ اعتبار کیا انہی کا مشورے پہ چلے ہیں۔بڑے مشکل حالات میں کبھی جیل کے اندر کبھی ہائی کورٹ میں کبھی ٹرائل کورٹ میں ہمیں ان کا سہارا تھا،ہمیں یقین نہیں آرہا کہ ضمانت ہوگئی،ہمیں کیسز کی عادت ہو گئی ہے ،مجھے لگتا ہے کہ شام تک کوئی اور کیس بنا کر ان کے سو کیسز اور بڑھیں گے، انشاللہ 24 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی احتجاج خود لیڈ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close