بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق وکیل نے اچھی خبر دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ اُن کے علم میں کوئی ایسا مقدمہ نہیں جس میں بانی ٹی آئی کی ضمانت ہونا باقی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہوچکے ہیں، امید ہے وہ جلد رہا ہو جائیں گے۔بانی چیئرمین کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ میرے علم میں کوئی ایسا مقدمہ نہیں جس میں بانی ٹی آئی کی ضمانت ہونا باقی ہو۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کا کریڈیٹ بیرسٹر سلمان صفدر کو دیتے ہیں، سلمان صفدر نے بہت کوشش کی ، ہم نے انہی پہ اعتبار کیا انہی کا مشورے پہ چلے ہیں۔بڑے مشکل حالات میں کبھی جیل کے اندر کبھی ہائی کورٹ میں کبھی ٹرائل کورٹ میں ہمیں ان کا سہارا تھا،ہمیں یقین نہیں آرہا کہ ضمانت ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close