پی ٹی آئی نے امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی احتجاج کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں احتجاج کی کال کےبعدامریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی احتجاج کا شیڈول جاری کردیا۔

24 نیوز کے مطابق برطانیہ میں وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیا جائے گا، نیو یارک میں ٹائمز سکوائر، کپیٹل ہل واشنگٹن ، لاس اینجلس میں بھی احتجاج ہو گا ،سین ڈیاگو ، ٹیکساس، ہیوسٹن ، بوسٹن، ڈبلن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج ہو گا، کینڈا میں بھی دو مختلف مقامات پر احتجاج کا پلان مرتب کر لیا گیا، اٹلی ،ناروے ،ڈنمارک ،سپین ،ہالینڈ جاپان میں بھی احتجاج ریکارڈ ہوگا،کوریا ، سوئیٹز رلینڈ ،یونان، اٹلی میں بھی احتجاج کا شیڈیول تیار کیا گیا، آسٹریلیا میں پرتھ ، فیڈریشن سکووائر ،کینبرا اور سیڈنی میں احتجاج کا پلان جاری کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close