رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات مل گئے

پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے حکم نامے کے مطابق پنجاب رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دے دی ہے، رینجرز اور ایف سی شہر میں امن وعامہ برقرار رکھنے کےلیے پولیس کی معاونت کرے گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا ہے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ملک بھر سے کارکنان جمع ہوں گے اور احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں