ججز،بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(پی این آئی) سپریم کورٹ نے اسلام آباد سیکٹر ایف 14 اور 15 میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے معاملے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدات عظمیٰ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تین رکنی بنچ کا حصہ جسٹس عائشہ ملک نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں بیوروکریٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز کے پلاٹس کی اسکیم کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔کیس کا 6 ماہ بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close