پی ٹی آئی کے 24نومبر کے جلسے سےقبل پولیس کا کریک ڈاؤن، سینکڑوں کارکنان گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کا 24 نومبر کو احتجاج، پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔9مئی, 21ستمبر اور 5 اکتوبر پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے،مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 92 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نو مئی کے پر تشدد واقعات اکیس ستمبر کے جلسہ اور پانچ اکتوبر لاہور احتجاج میں ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر التواء گرفتاریاں مکمل کرکے ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا جارہا ہے،ملزمان کی شناخت کلوزسرکٹ فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بناء پر کی جاچکی ہے،گرفتاریاں شاہدرہ ۔ راوی روڈ ۔ بادامی باغ ۔ مناواں کے علاقوں سے کی گئیں، گرفتار ملزمان کے حوالے سے موجود شواہد پر تفتیشی دستاویزات مرتب کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close