24نومبر احتجاج، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی) 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کرنے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 24 نومبر کے احتجاج اور سیاسی امور پر بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close