عمران خان کب رہا ہونگے؟ فیصل واوڈا اور لطیف کھوسہ کا ایک دوسرے کو چیلنج

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا نومبر کے ماہ ہی عمران خان رہا ہوں گے، فیصل واوڈا بولے 24 نومبر کو جو لطیف کھوسہ نے کہا اس کے برعکس ہوگا اور میں اُن کا سیاسی طور پر چیلنج قبول کرتا ہوں.

نجی نیوز چینل کے گروپرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ نومبر کے ماہ عمران خان رہا ہوجائیں گے، 24 نومبر کو جس طرح لوگ نکلیں گے آپ 8 فروری کو بھول جائیں گے، ہوسکتا ہے کہ 24 سے پہلے ہی ڈراپ سین ہوجائے مگر میں 24 نومبر پر قائم ہو ں آپ دیکھیں گے یہ لوگ خش و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے، آپ کو اندازہ نہیں کہ اس روز کتنے لوگ نکلیں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے فیصل واوڈا کو چیلنج دیا اور کہاکہ یہ آپ کی سوچ ہے اور آپ دیکھیں گے کہ کس طرح لوگ نکل رہے ہیں، 8 فروری کے بعد جس طرح عوام کا میڈیٹ چوری کیا گیا اس پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ رہی ہے، اس وقت مسلم لیگ ن کا گراف زیرو ہے، 24 نومبر سے قبل بھی ڈراپ سین ہوسکتا ہے، اسی ماہ عمران خان رہا ہوں اور یہ لوگ بھاگ جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا جو لطیف کھوسہ نے کہا سب اس کے برعکس ہوگا، میں اُن کا چیلنج قبول کرتا ہوں اور ان کو چیلنج دیتا ہوں کہ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آیئں گے، فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی اس وقت دھڑے بندی کا شکار ہے، اور ایک ایم پی اے 50 لوگ بھی لے کر آگیا تو میں اس کو سلام پیش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ اس احتجاج میں ریاست 9 مئی کے مسنگ لوگوں کو تلاش کرے گی، اگر مراد سعید احتجاج میں آگیا تو پھر عمران خان اور فیض حمید کو کوئی بندہ بچا نہیں سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close