عمران خان کے اکاؤنٹ سے شیئر تصویر نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے سلیمان کی سالگرہ پر سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق عمران خان جو کہ اس وقت جیل میں قید ہیں ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ایسی تصویر جاری کی گئی ہے جس نے جمائما اور عمران خان کے فینز کو متوجہ کر دیا ہے۔یہ تصویر عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان خان کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی ہے جس میں جمائما گولڈ اسمتھ سلیمان خان کو گود میں اٹھائی ہوئی ہیں جبکہ عمران خان دونوں کے ساتھ کھڑے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔

وائرل تصویر میں عمران خان سیاہ کوٹ پینٹ کے ساتھ آسمانی شرٹ اور سرمئی ٹائی لگائے ہوئے ہیں جبکہ جمائمہ بیج گاؤن کے اوپر نیلی شارٹ جیکٹ پہنی ہوئی ہیں اور ہاتھ میں جیکٹ سے میچنگ بیگ بھی لے رکھا ہے۔شرٹ جینز اور جوگرز پہنے سلیمان خان والدین کے ساتھ بے انتہا خوش نظر آرہے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں والد کی جانب سے بیٹے کیلئے لکھا گیا کہ ‘ سلیمان خان کو سالگرہ کی بہت مبارک باد’۔

اگرچہ یہ پوسٹ عمران خان نے خود شیئر نہیں کی کیونکہ وہ جیل میں ہیں لیکن ان کے ہینڈل سے سلیمان کی سالگرہ پر جمائما کے ساتھ تصویر شیئر ہونا اس جوڑی کے فینز کو بے انتہا پسند آیا ہے اور کمنٹ سیکشن میں بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا بے وفائی نہ تھی’ جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘یہ دونوں اب تک میرے ذہن میں شادی شدہ ہی ہیں’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close