ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اختلافات کا شکار

اسلام آباد(پی این آئی)ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات کی وجہ چئیرمین شپ بنی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے رہنماؤں میں دوریاں بڑھ گئیں، ایک گروپ کے رہنماؤں نے پاکستان ہاؤس جانا چھوڑ دیا جبکہ دوسرے گروپ نے بہادر آباد مرکز جانے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ذمہ داران اور کارکنان میں بھی دوریاں بڑھنے لگیں، ایک گروپ کے رہنما نے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے استعفی دینے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کا کہناہے کہ اختلافات کے باعث ایک بار پھر پارٹی تقسیم ہونے کا امکان ہے،ایک گروپ کا موقف ہے کہ چئیرمین عہدہ چھوڑیں یا وزارت جبکہ دوسرے گروپ کا موقف ہے کہ کچھ لوگ اپنے لوگوں کی تعداد بڑھا کا اثر رسوخ بڑھنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشترکہ دوستوں کی دونوں گروپ کو ساتھ بٹھانے کی کوشیش جاری ہیں ، دونوں گروپ نے اختلافات ختم نہیں کیے تو جلد انضام سے پہلے والی پوزیشن میں نظر آئینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close