لیگی رہنما کا پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ غریب آدمی کوریلیف دلانا نہیں، ریاست پر چڑھائی کرنی ہے، ریاست پر چڑھائی کرکے معافی نہیں ملے گی، معافی اپنے گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے بعد ایک نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جاتا ہے، ایک بار پھر آخری کال دی گئی ہے، ان کےاحتجاج کا وہی رزلٹ ہوگا جو پہلےآیا۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ رہا ہے، خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کہتا ہر بار اپنی نوکری پکی کرتا ہے، علی امین گنڈا پور کہتا کچھ اور کرتا کچھ اور ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ کسی کومعاشی استحکام کونقصان نہیں پہنچانےدیا جائے گا، بہن اور بھابھی کے درمیان پارٹی پرقبضہ کی لڑائی ہے، کبھی ہیرے کی انگوٹھیاں، کبھی توشہ خانہ کھا جانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہوچکی، پی ٹی آئی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں