عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کیلئے بری خبر

توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی، سابق خاتون اول عدالت پیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر غیر حاضری کی صورت میں ان کی ضمانت خارج کرنے کا نوٹس جاری کردیا ۔

اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت کی تاہم بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے طبی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی تاہم عدالت نے ملزمہ بشری بی بی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر عدم حاضری کی صورت میں ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت میں ملزمہ کی عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close