بری خبر ،بیرون ملک سفر پر پابندی

جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے مقدمےمیں نامزد ملزمان کےبیرون ملک سفرپرپابندی عائد کردی۔

عدالت نے معاملے پرڈی جی امیگریشن کوخط لکھ دیا اور کیس میں نامزدملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط قرار دی۔

ملزمان کی بیرون ملک سفرپرپابندی اے ٹی سی ایکٹ کے تحت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں نو مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کے ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی غیرحاضری اورچالان نقول کی تقسیم نہ ہونے کے کاروائی ملتوی کردی تھی۔

گزشتہ سماعت میں عمر ایوب ، شبلی فراز ، شیخ رشید ، صداقت عباسی ، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے تھے۔

انسداد دہشتگرری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ وکلاء صفائی نے موقف اپنایا تھا کہ فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کونقول تقسیم نہیں کی گئیں فرد جرم عائد کرنے سے قبل بریت کی دائردرخواست پرسماعت مکمل کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close