پی ٹی آئی کے 21ملزمان پر فرد جرم عائد،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت 21 ملزمان پر ریس کورس مقدمہ میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے خصوصی جج نے ریس کورس مقدمہ کے ٹرائل کی سماعت کی جس کے دوران شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کی گئی۔عدالت کی جانب سے مقدمہ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور دیگر 21 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close