بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیلئے عدالت سے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کر دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، عدالت نے بشری ٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہ کیا گیا، پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے،پراسیکیوٹر نے رسیدوں کی ویری فیکشن کیلئے وقت مانگ لیا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جاسکا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close