احتجاج سے قبل پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے احتجاج سے پہلے حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام’ نیا پاکستان ‘ میں گفتگو میں کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رانا ثنااللہ پہلے بھی کہتے رہے کہ پی ٹی آئی والے اٹک پل پار نہیں کرپائیں گے لیکن ہم نے کیا، اب جب تک احتجاج کے اہداف حاصل نہیں ہوں گے وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔دوران گفتگو شیخ وقاص اکرم نے احتجاج سے پہلے حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ہماری جماعت کے لوگوں کو کمپرومائزڈ کہنے والے کون ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنےگی، پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کے لیے چیلنج نہیں ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی تھی لیکن ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں ہے۔تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close