پی ٹی آئی رہنما نے اپنے اغوا کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے خود کو اغوا کئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

سلمان اکرام راجا نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پی ٹی آئی کے آفیشل ہینڈل سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شاید آج رات مجھے اغوا کرلیا جائے، شاید اب میں کھل کر بات نہ کرسکوں۔سلمان اکرم راجہ نے لکھا کہ پاکستان ایک تاریک دور سے گزر رہا ہے، گھروں سے نکلنا ہم سب پر واجب ہے، سب اکٹھے مل کر 24 نومبر کو باہر نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close