9 مئی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، تحریک انصاف کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی ین آئی ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 9 مئی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مسترد کرتی ہے، حکومت ہمیں کیا بےوقوف سمجھتی ہے؟ 10گھنٹے کے واقعے کو ٹکڑوں اور ٹریلر میں دکھایا گیا، سی سی ٹی وی کا مطلب کمیشن کے سامنے لائی جائیں۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی ہمارے وائس چیئرمین ہیں، ان کی بڑی قربانی ہے، ان کی بات اور شکوے میں بڑا وزن ہے، میں ان کے بیٹے زین قریشی سے بھی کہہ چکا ہوں کہ میری شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرائیں، مجھے ابھی دوتین ماہ ہوئئے ذمہ داری سنبھالے ہوئے۔لیڈرشپ کی جیل میں قید رہنماؤں سے مشاورت ضرور ہورہی ہے،24نومبر کی کال عمران خان نے دی ہے، پھر کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں رہتی۔

زین قریشی نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، اب پارٹی فیصلہ کرے گی۔میرا خیال ہے کہ فیصلہ ہوجانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 9مئی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مسترد کرتی ہے، حکومت ہمیں کیا بے وقوف سمجھتی ہے؟ فوٹیج میں 10گھنٹے کے واقعے کوٹکڑوں اور ٹریلر میں دکھایا گیا، فوٹیج کو ایڈٹ بھی کسی نالائق آدمی نے کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close