24 نومبر کی تیاریاں، بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ ،ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے ۔ذرائع کے مطابق تمام اجلاسوں میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے بات چیت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا اور کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے جہدو جہد تیز کی جائے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی نے 24نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی،صرف بانی کا پیغام پارٹی قائدین کوبتایا۔ادھر 24 نومبر احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close