مطالبات پورے نہ ہوئے تو۔۔؟پی ٹی آئی نے حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے، مطالبات پورے نہیں ہوئے تو اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی قائدین کے اجلاس ہو رہے ہیں، احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے، بشریٰ بی بی نےصرف بانی کا پیغام پارٹی قائدین کو بتایا۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ہم نے جلسوں میں کوئی سرکاری مشینری استعمال نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close