9 مئی حملوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ 9مئی حملوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لے آئے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کو بدلا یا ٹیمپر نہیں جاسکتا، سب کچھ محفوظ ہوچکا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماء قوم سے معافی مانگیں، مطالبہ ہے کہ 9 مئی کیسز کے جلد فیصلے کئے جائیں۔

انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کو حملے کئے، 9 مئی حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، ان حملوں میں سرکردہ رہنماء ملوث تھے، کہتے ہیں وہ ہمارے لوگ نہیں تھے۔ کیا یاسمین راشد ، شہریار آفریدی، مراد سعید، عثمان ڈار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہے؟ کیا یہ آپ کی بہنیں اور بھانجا نہیں تھا؟ 9مئی کے ملزمان کی شناخت کی جاسکتی ہے، شواہد موجود ہیں، آڈیوز ویڈیوز موجود ہیں، شفقت محمود نے کہا کہ میں نے اس منصوبے سے اتفاق نہیں کیا، صمصام بخاری نے حملوں کے منصوبے سے اتفاق نہیں کیا۔

میں کہتا ہوں کہ پاکستان ہے تو وزارتیں ہیں، پاکستان ہے تو سیاست ہے۔ آج وہ ثبوت دینے لگا ہوں جو پہلے نہیں دیکھے ہوں گے۔ کہتے ہیں ہمیں روکا نہیں کیا گیا؟ پولیس اہلکار اور آئی جی اسلام آباد زخمی کیسے ہوئے؟ لاہور، گوجرانوالہ، مردان، میانوالی، ایبٹ آباد، فیصل آباد، راولپنڈی پشاور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لارہا ہے، کہتے ہیں ہمارے لوگ نہیں تھے سی سی ٹی وی فوٹیجز لائیں؟ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔77 سالوں میں جو قدم دشمن نہ اٹھاسکا وہ پی ٹی آئی نے اٹھایا۔ مطالبہ ہے کہ 9 مئی کیسز کے جلد فیصلے کئے جائیں۔ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو بدلا،یا ٹیمپر نہیں جاسکتا، یہ سب کچھ محفوظ ہوچکا ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماء قوم سے معافی مانگیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close