اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پہلے سائفر کیس میں اڈیالہ میں تھا، اللّٰہ نے سرخرو کیا، اب کوٹ لکھپت جیل میں جھوٹے کیسز میں قید ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پُرامن رہیں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں