پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد چھاپے اور گرفتاریاں

اسلام آباد(پی این آئی)24نومبرکو ملک گیراحتجاج کی کال کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں جبکہ متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئیں ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،مقامی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گزشتہ رات متعدد چھاپے مارے جبکہ پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں ہیں۔پولیس نے رہنماء پی ٹی آئی شعیب شاہین کے گھر بھی چھاپا مارا اور پولیس نے سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عنفر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ درجنوں پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close