سی ٹی ڈی کارروائی ،6خطرناک دہشتگردگرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی دارالحکومت میں کارروائی کے دوران حساس اداروں کےدفاتر پر حملےکی منصوبہ بندی کرنیوالے 6 دہشتگردوں کو حراست میں لےلیا ۔

الخوارج گروپ کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا،الخوارج گروہ کے دہشتگردوں کو اسلام آباد اورخیبر پخونخواسے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔دہشتگرد نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے،اسلام آباد سے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر سوات میں بھی آپریشن کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close