بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد کونسی جگہ احتجاج کرنے کا کہا؟ علی محمد خان نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا 24 نومبر کو احتجاج پر کوئی کنفوژن نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دن بڑا اہم ہے ساری توجہ اسلام آباد پر ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا 24 نومبر کو احتجاج پر کوئی کنفوژن نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دن بڑا اہم ہے ساری توجہ اسلام آباد پر ہوگی، تاحال احتجاج کے لئے بانی پی ٹی آئی نے کوئی جگہ فائنل نہیں کی، انہوں نے صرف یہ ہی کہا آپ اسلام آباد اکٹھے ہوں اُس دن صرف اسلام آباد میں ہی احتجاج ہوگا۔سابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اگر سندھ ، بلوچستان میں الگ الگ جگہ لوگ احتجاج کریں گے تو اس سے ہماری طاقت تقسیم ہوجائے گی، سب کو یہی پیغام ہے کہ اسلام آباد آنا ہے۔

بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری سےمتعلق بات کرتے ہوئے علیٰ محمد خان نے کہا کہ اُنکی اپنے خاوند سے ایک کمٹمنٹ ہوئی ہے، سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہے، وہ مشکل صورت حال سے نکلی ہیں، اگر ایک شخص دلچسپی نہیں رکھتا تو ہم کیوں اُس کے بارے قیاس آرائیاں کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close