پی ٹی آئی احتجاج کی کال، رانا ثنا اللہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، یہ کال مس کال ہے ،95فیصد لوگ کوئی سرگرمی نہیں کریں گے۔

دنیا نیوزکےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کا جیسا رویہ ویسی ہی تیاری کریں گے، پی ٹی آئی والےکہہ رہےہیں سر پر کفن باندھ کرآئیں گے، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم پالیسی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنرراج نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سےنیچے ہی وزیر اعلیٰ کا بندوبست ہوسکتا ہے لیکن بندوبست کا طریقہ نہیں بتا سکتا، جوبھی آپشن ہوں گےآئین وقانون کےمطابق ہوں گے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت سےپہلےکچھ نہیں بتا سکتا، علی امین گنڈا پورکواسلام آباد میں حملہ آورنہیں ہونے دیا جائےگا،تحریک انصاف والے بڑی غلطی کر رہے ہیں، ناکامی ان کے چہروں پر لکھی ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی نےیکطرفہ فیصلہ کردیا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس بار بھی تحریک انصاف والے بڑا مظاہرہ نہیں کرسکیں گے، خیبرپختونخوا سےکچھ لوگ آسکتےہیں، اپنےمنہ سےآگ نکالنےوالےسارے کمپرؤمائزہے، نومن تیل ہوگا تورادھا ناچےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوکی باتوں میں حقیقت ہے،ان کی کچھ باتوں کوبہتراندازمیں حل کرنا چاہیے، بلاول کےاعتراضات کودورکیا جائےگا، وہ ہمارے اتحادی ہیں، حکومت کےساتھ چلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close