حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے ،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں