راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا۔
24 نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اور مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہونگے،سابق وفاقی وزیر علی محمد خان ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ ،صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ اورسابق گورنر شاہ فرمان بھی شامل ہیں، جوبھی مذاکرات کریگا ان 5 رکنی کمیٹی سے کریگا۔
دوسری جانب پشاور میں تحریک انصاف کا اہم اجلاس شروع ہوگیا،اجلاس میں پنجاب سندھ کے ممبران شریک ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اجلاس میں موجود ہے تاہم سابق خاتون اول اور اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشری بی بی اجلاس میں تاحال شریک نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں