پی ٹی آئی اور جے یوآئی میں اتحاد؟ پارٹی رہنما نے اندر کی کہانی بیان کردی

جیک آباد (پی این آئی) جے یوآئی ف کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے اتحاد کی فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ، احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔

انہوں نے جیک آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حقوق کی بات کرنے والوں کیخلاف مسلسل کاروائیاں ہورہی ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ معدنیات پر اختیار صوبے کا ہونا چاہیئے، جب بھی بلوچستان کے عوام بات کرتے ہیں وفاق ناراض ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو یہ ان کا آئینی حق ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے اتحاد کی فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے 57 آرٹیکلز تھے جو کم کرو کر22 تک لائے ، جس میں پانچ ترامیم ہماری شامل ہیں جن میں ایک سود کا ملکی معیشت سے خاتمہ ہے ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ پورے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے لئے وقت درکار ہے مالیاتی اداروں سے معاہدے کئے گئے ہیں جنکو ختم کرکے ہی ایسا ممکن ہے اب 2028 اس کی حد ہے اس سے آگے تاریخ نہیں بڑھے گی کیونکہ یہ آئین کا حصہ ہے اور اسے بدلنے کے لئے دوربارہ ترمیم لانی ہوگی عدالت نے بھی یہ تاریخ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل ، گیس ، کوئلہ اور سونے پر صوبے کا حق ہے لیکن جب صوبوں کے حق کی بات کرتے ہیں تو وفاق ناراض ہوتاہے بلوچستان کے لوگوں کو وسائل اور ساحل پر حق دیا جائے بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان کے لوگوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا تاہے ایسا نہیں ونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close