بانی پی ٹی آئی نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام آباد(پی این آئی)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی استعفی دیں،انکو جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا، شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق نہیں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل چودھری نےمیڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی استعفی دیں،انکو جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا، شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق نہیں دیا گیا،ہم ریفرنس کو ریمانڈ بیہ کرنے کو نہیں مانیں گے، عمران خان کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی کیسسز کس شدومد کے تحت چلائے جا رہے ہیں،26ترمیم کے بعد عدلیہ حکومت کا ایک ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close