پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر صحت یاسمین راشد کو نواز شریف کے خلاف دائر کیس واپس لینے کی صورت میں جیل سے رہائی کی آفر کی گئی تھی ۔
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران صنم جاوید نے کہا کہ جیل میں قید کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہائی کے بدلے مختلف آفرز آتی رہی ہیں ، سینیئر رہنما یاسمین راشد کو آخری آفر یہ ملکی تھی کہ وہ عام انتخابات میں نواز شریف کی جیت کو تسلیم کریں اور انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواست کو واپس لیں تو انہیں جیل سے رہا کردیا جائے گا لیکن یاسمین راشد نے یہ آفر قبول کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر بھی انہیں، یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ کو ڈرایا دھمکایا گیا، انہیں کہا گیا کہ الیکشن لڑنے کی صورت میں مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں