ٹرین اور کار میں خوفناک تصادم،بڑا جانی نقصان

جامشورو میں تھانہ بڈاپور کے قریب کار اور ٹرین کے درمیان تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے تھانہ بڈاپور کے قریب ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے کار اور موئن جو دڑو ایکسپریس کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں ہو گیا۔

کار میں سوار تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق شخص کو فوری طور پر لمس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ چھوٹی سی لاپرواہی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ریلوے پھاٹک عبور کرتے وقت احتیاط برتیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور میت کو نکالا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close