پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو کل پشاور طلب کرلیا گیا ہے۔ جہاں پر تحریک انصاف کے چوبیس نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی ارکین اسمبلی کو پہنچائیں گی۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سے بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close