پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کو بری کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کو مقدمے سے بری کر دیا۔

سینیئر سول جج احتشام عالم نے کیس کی سماعت کی۔ فیصل جاوید خان اپنے وکلاء سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔تھانہ بنی گالہ پولیس نے نجی ٹی وی کیمرہ مین سمیت دیگر صحافیوں پر ہلا بولنے، دھمکانے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر پی ٹی آئی کے سینٹیر فیصل جاوید سمیت دیگر کے خلاف 12 اگست 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close