بشریٰ بی بی اور عمران خان کیلئے عدالت سے بری خبر آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے دونوں کی کیس سے بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں خارج کر دیاہے ۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آٹھ نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close